حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بنارس/ شہر بنارس میں ایک طرحی محفل مقاصدہ میں شاعر اہلبیت جناب پروفیسر ڈاکٹر عزیز حیدر عزیز بنارسی کو 58 سال شاعری کرتے ہوئے اور جناب شرافت علی خاں صاحب کو 75 سال خدمت عزا کرتے ہوئے سرکار آل جواد العلماء ایوارڈ سے نوازا گیا اور ساتھ ہی ایک سپاس نامہ بھی انکی خدمت میں تقدیم کیا گیا۔ نیز عالیجناب ڈاکٹر عزیز بنارسی صاحب کو "رشک سخن" اور عالیجناب شرافت علی خاں صاحب کو موذن "غمِ حسین" کے خطاب سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، کل شہر بنارس میں ایک طرحی محفل مقاصدہ عزا خانہ شبیر و صفدر مرحوم میں میں منعقد ہوئی۔
بشان امام محمد باقر، امام موسی کاظم ، امام علی رضا ، امام محمد تقی ، امام علی نقی علیہم السلام۔ جسکی صدارت جانشین آل جواد العلماءحجت الاسلام والمسلیمین عالی جناب مولانا سید محمد عقیل حسینی نے فرمائی۔
محفل میں علماء کرام نے شرکت فرمائی جسمیں مولانا سید امین حیدر حسینی، مولانا جاوید حیسن نجفی، مولانا دلکش غازیپوری، موجود رہے۔
شعراء کرام میں محترم ڈاکٹر عزیز بنارسی ، مولانا دلکش غازیپوری، ریحان بنارسی ، ڈاکٹر مائل چندولوی ، شرافت بنارسی ، ڈاکٹر شفیق بنارسی ، شاد سیوانی، بھیکپوری، نقی بنارسی ، طاہر جواد ، بنارسی اور ایلیا غازیپوری نے طرحی کلام پیش کیا۔ محفل کی نظامت مولانا سید باقر بلیاوی صاحب نے کی۔
اس جشن میں ڈاکٹر شفیق حیدر ، انوار کاظم ، سید محمد جعفر ایڈووکیٹ ، عسکری رضا سعید ، سید محمد تقی رضوی لیاقت علی خاں ، عباس حسنین عینی زنگی پوری(جنرل سیکریٹری سرکار آل جواد العلماء کمیٹی) ، عباس سبطین شیرازی ، علی کاظم ندیم ، علی قدیم ، گڈو باقری، یوسف رضا ، سید شازی علی عابدی ، عون نقوی، محمد قرین حیدر ، مثال حیدر ، رضوان مرزا ، اور دیگر افراد موجود رہے۔
اس محفل کو لائیو نشر کر رہی تھی Team Varanasi Azadari آخر میں اس محفل کے کنوینر ایلیا غازیپوری صاحب نے مومنین اور شعراء کرام کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سرکار آل جواد العلماء ایوارڈ 4 برس سے شہر بنارس میں جاری ہے یہ ایوارڈ قوم میں وہ افراد یا کوئی ٹیم جو کار خیر انجام دے رہی ہے یا کسی ایک شاعر کو جو مدح اہلبیت علیہم السلام کے فرائض انجام دیتے آ رہے ہیں انکی خدمت میں نوازا جاتا ہے۔
پہلا ایوارڈ ملت جعفریہ اسلامک یوتھ آرگائزیشن اور دوسرا آفتاب سخن جناب شعلہ جونپوری کو اُنکے 58 سال شاعری کے پورے ہونے پر دیا گیا تھا۔
یہ ایوارڈ حجۃ الاسلام عالی جناب مولانا سید احمد حسن صاحب طاب ثراہ (عاصم محمد آبادی) کی یاد میں اُنکے محبان کی ایک کمیٹی جو 4 برس سے دیتی آ رہی ہے۔